کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت کا نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کیلئے اشتہار جاری
کراچی(این این آئی) کورونا وبا سے جنگ، طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمہ صحت سندھ نے نئے ڈاکٹرز بھرتی کرنے کے لئے اشتہار جاری کردیا۔سندھ حکومت کے جاری کردہ اشتہار کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر 17 گریڈ کی پوسٹ کے لئے نئے ڈاکٹرز بھرتی کئے جائیں گیں، جبکہ آئی سی یو اور ایچ ڈی یو کے لئے بھی ڈاکٹرز تعینات کئے جائیں گے۔تعینات ہونے والے تمام ڈاکٹرز کے ٹرانسفر پوسٹنگز نہیں ہوسکے گی، صرف اسی اسپتال میں ہی کام کریں گے، ڈاکٹر کیلئے ایک سال کی ہاس جاب لازمی قرار دینے کیساتھ امیدواروں کی عمر کی حد 21 سے 30 رکھی گئی ہے۔
کورونا کیسز