بہترین حفاظتی اقدامات پر 43  اداروں کوفائر سیفٹی ایوارڈ دئیے گئے 

   بہترین حفاظتی اقدامات پر 43  اداروں کوفائر سیفٹی ایوارڈ دئیے گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فائر سیفٹی کے قوانین پر عمل درآمد اور آگاہی  دینے والے ادارے قابل تعریف ہیں کیونکہ وہ قیمتی جانوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور اس کیلئے گزشتہ 10 سال سے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن کا کردار بھی اہم رہا ہے اور حکومت ایسے اداروں سے مل کر مہم چلائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ)اور فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف پی اے پی)کے تحت منعقدہ 10ویں فائر سیفٹی اینڈ سکیوریٹی کنونشن اور سیفٹی ایوارڈ   2020 کی تقریب سے  بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں، نیشنل فورم کے نائب صدر ندیم اشرف، صدر ایف پی اے پی عمران تاج، جنرل سیکریٹری ایف پی اے پی طارق معین،  چیف ایگزیکٹیو ای ایچ ایس ثاقب اعجاز حسین، کنٹری ہیڈ اورینٹ انرجی سسٹم واصف لئیق، ایچ ایس ای ہیڈ حبکوسلمان رشید، چیف فائر آفیسر کے پی ٹی سعید جدون، فائر ایکسپرٹ ڈاکٹر الطاف آفریدی، منیجر ای ایچ ایس شفا انٹرنیشنل اسپتال ذوالفقار علی، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس سندھ شاہد مسرور، سابق چیف فائر آفیسر کے ایم سی نعیم یوسف، ہیڈ آف ایچ ایس ای حبیب بینک سید عظیم الدین، حنا جمشیداور جوائنٹ سیکریٹری این ایف ای ایچ خالد اقبال نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں  70سے زائد اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مقررین نے حفاظتی انتظامات پر ایوارڈ حاصل کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید :

صفحہ اول -