تبدیل کے نام پر سب سے بڑا دھوکا نوجوانوں کو دیاگیا: سراج الحق
حیدرآباد(بیورو رپورٹ)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد کے زیراہتمام خصوصی نشست میں شرکت کی، ناظم جمعیت حیدرآباد حمزہ مشتاق شیخ نے سینیٹرسراج الحق کو اسلامی جمعیت طلبہ کی سرگرمیوں اور مہمات کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے نام پر سب سے بڑادھوکہ اس ملک کے باصلاحیت طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ کیا گیا، تبدیلی کے نام نوجوانوں سے ووٹ لیے گئے اور پھر طلبہ وبے یارومددگار چھوڑ دیا گیا۔تبدیلی سرکار نے شعبہ تعلیم کومکمل طور پر تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔جامعات کی فیسوں میں اضافہ،تعلیمی بجٹ میں کٹوٹی،غریب کے لیے مفت جدیدتعلیم،وزیراعظم اور گونرزکے گھروں کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنا یہ وہ چھوٹے واعدے ہیں جن کو سیاہ حروف میں لکھاجائے گا، سراج الحق نے کہا کہ طلبہ اس ملک کا سب قیمتی سرمایا ہیں، آج کا طالبعلم خوش نما نعرے نہیں عملی اقدامات چاہتا ہے، طلبہ مفت اور جدید تعلیم دینا حکومت وقت کا اولین فریضہ ہے لیکن حکومتی اقدامات پر صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ہمارا اب حکومت وقت سے یہی مطالبہ ہے کہ آپ کے پاس جتنا وقت رہ گیا ہے اس میں طلبہ کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کرے، انہوں نے کہا کہ طلبہ یونین مکمل طور پر بحال کرکے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں یونین کے انتخابات کروائے جائیں،تعلیمی اداروں کی فیسیں معاف کی جائیں HECکے بجٹ میں اضافہ کیا جائے،طلبہ لیپ ٹاپ سمیت جدیدسہولتیں مہیا کی جائیں، سینیٹرسراج الحق نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر حکومت نے طلبہ کے ساتھ واعدے پورے نہیں کیے تو چاہیے عمران خان نے کتنا بڑا کپ کیوں نہ جیتا ہوں لیکن اس ملک کا نوجوان کبھی عمران خان کو معاف نہیں کرے گا، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ اس ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔ملک بھر کی طرح شہر حیدرآباد میں طلبہ کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، الحمداللہ اسلامی جمعیت طلبہ دعوت دین،طلبہ کی خدمت،اور سالمیت ِ پاکستان کے عظیم الشان74سال مکمل کررہی ہے، یہ ہفتہ تاسیسی ہفتہ ہے۔23دسمبرکو اسلامی جمعیت طلبہ اپنا یوم تاسیس منارہی ہے۔میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظمین سے لے کر ایک ایک کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں مجھے اس کا پورا یقین ہے کہ جب تک اسلامی جمعیت طلبہ اس ملک کے تعلیمی اداروں میں موجود ہے تب تک پاکستان کی اسلامی شناخت مٹانے کی کوئی جرات نہیں کرسکتا، اس موقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حیدرآباد حمزہ مشتاق شیخ نے سینیٹرسراج الحق کو یادگاری شیلڈ پیش کی، خصوصی نشست میں سینیٹرسراج الحق نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور دورِ طالب علمی کی یادیں بھی وفد کے ساتھ شیئر کریں۔