عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں: میاں خلیق الرحمان 

عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں: ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر صوبہ بھر کیلئے 20 کلو آٹے کے تھیلے کا کوٹہ 5ہزار ٹن سے بڑھا کر6 ہزار ٹن کردیا جبکہ ضلع پشاور کیلئے 27ہزار 860 سے بڑھا کر 30ہزار کردیا گیاجس سے پنجاب آنے والے سپیشل‘ فائن اور سپر فائن آٹے کی اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں 180 روپے تک کمی آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر گھر کی دہلیز پر سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں اور کسی کو عوام کے حق پر ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے جبکہ بلیک مارکیٹنگ اور گرانفروشی و غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلروں کو متنبہ کیا کہ وہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کاروبار کو سیل کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -