جدہ ، قونصل جنرل پاکستان میں پروگرام، سعودی صحافیوں کو اعزازی اسناد دی گئیں 

   جدہ ، قونصل جنرل پاکستان میں پروگرام، سعودی صحافیوں کو اعزازی اسناد دی ...

  

جدہ  (مانیٹرنگ ڈیسک) قونصل جنرل پاکستان کی جانب سے سعودی میڈیا کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید نے سعودی میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازی اسناد سے نوازا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی وابستگی، مضبوط مذہبی روابط اور ترقی و خوشحالی کے مشترکہ وژن سے جڑے ہیں۔ قونصل جنرل نے پاک سعودی سٹریٹجک تعلقات کو فروغ اور مضبوط بنانے میں سعودی میڈیا کے مثبت کردار کی تعریف کی۔پاکستانی اور سعودی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مابین ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 اعزازی اسناد 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -