سرچ اینڈ سٹراییک آپریشن کرائم پیشہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
پشاور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور اور پاک آر می کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرا ئیک آپریشن، گزشتہ روز بھانہ ماڑی کی حدود میں ٹارگیٹ کیلنگ واقعہ کے بعدخصوصی ا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا،آپریشن تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ آغا میر جانی شا ہ کی حدو د میں کیا گیا ہے،آپریشن میں 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گر فتا ر کر لئے گئے ہیں،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر جدید خو دکا ر اسلحہ 4 عدد کلاشنکو ف اور 7 عدد پستول اور مختلف بور کے کا رتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن منصور امان کی نگرانی میں تھانہ بھانہ ماڑی اور تھانہ آغا میر جانی شا ہ کی حدو د میں پشاور پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ اینڈ سٹر ائیک آپریشن کی ہے،آپریشن ایس پی سٹی عمران خان کی نگرانی میں کی گئی ہے،آپریشن میں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز،سیکورٹی فورسز،بی ڈی یو،لیڈیز پولیس اور لو کل پولیس نے حصہ لیا،آپریشن میں 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گر فتا ر کر لئے گئے ہیں،جن کے قبضے سے مجموعی طور پر جدید خو دکا ر اسلحہ 4 عدد کلاشنکو ف اور 7 عدد پستول اور مختلف بور کے کا رتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی،