منشیات فروش،سمگلر گرفتار  بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

منشیات فروش،سمگلر گرفتار  بھاری مقدار میں منشیات برآمد 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران5  ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے قبضے سے مجمو عی طور پر7 کلوگرام سے زائدچرس برآمد کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن منصور آمان کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران5  ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کے دوران تھانہ انقلاب پولیس نے کاروائی کے دوران دو ملزمان سعید نور ولد الف نور اور واحد گل ولد صاحب گل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4300 گرام چرس برآمد،تھانہ سربند پولیس نے کا روائی کے دوران دو ملزمان مقبلی خان ولد حیات ولی اور خان ضمیر ولد عظمت خان ساکنان باڑہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2400 گرام چرس برآمد،تھانہ متنی پولیس نے کا روائی کے دوران ملز م خان ایوب ولد ممتا ز خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے،گرفتا ر ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لئے گئے ہیں،جنہو ں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -