پشاور، کورونا صورتحال، سمارٹ لاک ڈاؤن ”آدھا تیترآدھا بیٹر“بن گیا 

پشاور، کورونا صورتحال، سمارٹ لاک ڈاؤن ”آدھا تیترآدھا بیٹر“بن گیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کورونا لہر میں تیزی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے سمارٹ لاک ڈاون آدھا تیتر آدھا بیٹر بن کر رہ گیا ہے پشاور میں سمارٹ لاک ڈاون صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جبکہ سمار ٹ لاک ڈاون کے علاقوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں جس سے سمارٹ لاک ڈاون شہر میں ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا تاہم پابندی کے باوجود ان علاقوں میں صبح سے رات تک خوراک کے علاوہ دیگر دکانیں بھی کھلی رہی ٹرانسپورٹ کی اوپن آمدورفت جاری رہی یہاں کے تمام دکانوں اور علاقوں میں شہری معمول کے بغیر ماسک استعما ل کرتے ہو ئے آتے جاتے رہے انتظامیہ نے ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا تاہم کوئی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیاجا رہاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -