ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ  انتخابات،حتمی فہرست جاری 

ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ  انتخابات،حتمی فہرست جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
باڑہ(نمائندہ پاکستان)ضلع خیبر، ڈسٹرکٹ پریس کلب باڑہ کے سالانہ انتخابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق صدارتی امیدواروں میں سابق صدر خادم خان، کامران خان اور قاضی روف، نائب صدر کیلئے جہانزیب اور شفیق، جنرل سیکرٹری کیلئے محمد ثاقب افریدی، علی اختر اور ذاکر اللہ الیکشن میں مدِ مقابل ہونگے جبکہ فنانس کیلئے منیر آفریدی اور جائنٹ سیکرٹری کیلئے ذاکر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 24 دسمبر کو پولنگ کا عمل ہوگا جس میں 24 ممبرز خفیہ طورپر اپنے رائے دہی کا استعمال کر سکے گے اور منتخب اراکین پریس کلب آئین کے مطابق ایک سال کیلئے ہوگا جس الیکشن کمیٹی چیئرمین لطیف شاہ جبکہ اورنگزیب، شاہ نواز اور عبدالقدیر ممبران ہیں جو آئین کے مطابق الیکشن منعقد کرانے کے پابند ہیں۔