سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 406.80پوائنٹس کم ہوگیا: امریکی ڈالر 55پیسے سونا 50روپے تولہ مہنگا
کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پرپیر کو مندی چھائی رہی جس کے نتیجے میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیاجب کہ حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے سبب 55.44 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی اریکار ڈ کی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو68 ارب 87 کروڑ 33 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت7.01 زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اپنایا گیا اورحصص فروخت کو ترجیع دیتے نظر آئے جس کے باعث مندی چھاگئی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس43287پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیابعد ازاں 43300پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 406.80پوائنٹس کی کمی سے 43333.76پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس223.01پوائنٹس کی کمی سے سے18023.20پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس246.50 پوائنٹس کی کمی سے30491.86 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 404کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ224میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت80کھرب28ارب28کروڑ90لاکھ روپے سے گھٹ کر79کھرب63ارب41کروڑ57لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں سروس انڈسٹریز 64.52روپے کے اضافے سے924.87روپے اورپاک ٹوبیکو49روپے کے اضافے سے1599روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز1ہزارروپے کی کمی سے12600روپے اورنیسلے پاکستان165روپے کی کمی سے6735روپے ہوگئی۔مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیااور انٹر بینک میں ڈالر55پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 30پیسے بڑھ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید55پیسے کے اضافے سے160.13روپے سے بڑھ کر160.68روپے اور قیمت فروخت160.19روپے سے بڑھ کر160.71روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت40پیسے کے اضافے سے160.40روپے سے بڑھ کر160.80روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کی کمی سے194.50روپے سے گھٹ کر193روپے اور قیمت فروخت196روپے سے گھٹ کر194.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید2.50روپے کی کمی سے214.50روپے سے گھٹ کر211روپے اور قیمت فروخت3.20روپے کی کمی سے 216.20روپے سے گھٹ کر213روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید50روپے کے اضافے سے ایک لاکھ12ہزار500روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت6ڈالرکی کمی سے 1875ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی سطح پر سونے کی قیمت1لاکھ 12ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96ہزار451روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20روپے کے اضافے سے1290 روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ