کاٹلنگ پریس کلب  انتخابات،محمد ایوب صدر  سعادت علی جنرل سیکرٹری منتخب

کاٹلنگ پریس کلب  انتخابات،محمد ایوب صدر  سعادت علی جنرل سیکرٹری منتخب

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان)کاٹلنگ پریس کلب (رجسٹرڈ) تحصیل کاٹلنگ 2021کے انتخابات مکمل،  محمد ایوب ایوب صدر اور سعادت علی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا جن میں پریس کلب (رجسٹرڈ)کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ عارف نسیم یوسفزئی نے الیکشن کمشنر کی حیثیت سے رائے طلب کی۔ جن کی روشنی میں متفقہ طور پر محمد ایوب ایوب صدر، سعادت علی جنرل سیکرٹری، قیصر حسین نائب صدر، لعل بہادر ڈپٹی جنرل سیکرٹری، حسن حساس جائنٹ سیکرٹری، امتیازالحسن فنانس سیکرٹری، جبکہ عارف نسیم یوسفزئی اور محمد بلال پر مشتمل ایڈوائزری بورڈ بھی تشکیل دیا گیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -