پروفیسر ڈاکٹر سرادر  خان 3 سال کے مدت  کیلئے وائس چانسلر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر سرادر  خان 3 سال کے مدت  کیلئے وائس چانسلر تعینات

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی سفارشات پر گورنر خیبر پختونخوا نے پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو تین سال کی مدت کے لیے بطور وائس چانسلر تعینات کر دیا ڈاکٹر سردار خان جامعہ کوھاٹ میں تعیناتی سے پہلے جامع پشاور ڈیپارٹمنٹ آف انوائرمینٹل سائنسز میں پروفیسر اور چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے تھے انہوں نے اپنی ڈاکٹریٹ چائینیز اکیڈمی آف سائنسز بیجنگ چائنہ میں مکمل کی انہوں نے تین پوسٹ ڈاکٹریٹ مکمل کی اور اب تک 149 ریسرچ مکالے انٹرنیشنل جرنلز میں شائع کروا چکے ہیں اور انکاامیکٹ فیکٹر  4 6 4 (F) سے زیادہ ہے اس کے علاوہ 27 پی ایچ ڈی اور 25 ایم فل / ایم ایس سکالرز تھیسز سپروائز کر چکے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں نیشنل اور انٹرنیشنل ادارے ایوارڈز دے چکے ہیں جن میں کینگ انٹرنیشنل سائنسز ایوارڈ چائنہ بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ‘ پروڈکٹیو سائنز آف پاکستان (ماحولیات کی فیلڈ میں دوسرا نمبر) اور سات مرتبہ ریسرچ پروڈ کٹوٹی ریوارڈ (سال 2010‘ 2011‘ 2012‘ 2013‘ 2014‘ 2015‘ 2016) پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکلنالوجی شامل ہیں اس کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی کے عنوان پر Elsevier Pushlisher نے شائع ہوئے ریسرچ پیپر کے لیے ہائی سائٹیشن ایوارڈ دے چکے ہیں پروفیسر ڈاکٹر سردار خان کو بطور وائس چانسلر جامعہ کوھاٹ تعیناتی کو پاکستان اور انٹرنیشنل تعلیمی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا جامعہ کوھاٹ کی فیکلٹی‘ سٹاف‘ ایڈمنسٹریشن اور سٹوڈنٹس نے ان کی تعیناتی پر مبارک باد پیش کی اور جامع کوھاٹ میں آمد پر خوش آمدید کہا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -