سٹی ٹریفک پولیس نے جلیل کبابی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا،عباس مجید مروت

 سٹی ٹریفک پولیس نے جلیل کبابی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا،عباس مجید مروت

  

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے جلیل کبابی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا جبکہ 17 افراد کو گرفتار کر لیا آپریشن کے دوران 1 درجن سے زائد موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو جلیل کبابی روڈ سے تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی جس پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز ذکاء  االلہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او ٹریفک حفیظ الرحمن نے تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا اور سڑک کے دونوں اطراف کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا جبکہ نو پارکنگ زون میں کھڑی 1 درجن سے زائد موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ شہر بھر میں تجاوزات مافیا کیخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے تاکہ شہریوں‘ ٹرانسپورٹروں‘ مسافر گاڑیوں اور راہ گیروں کو کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے ٹریفک عملے کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ تجاوزات ختم کرنے کے بعد چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنیوالوں کا سامان بحق سرکار ضبط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات مافیا کیلئے شہر میں کوئی جگہ نہیں اگر انہوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -