حکومت پہلے دن سے ہی ناکام ہے،سینیٹر عطاء الرحمان

حکومت پہلے دن سے ہی ناکام ہے،سینیٹر عطاء الرحمان

  

شیر گڑھ(نمائندہ  پاکستان)جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر مکمل ناکام ہو چکی ہے۔چینی آور آٹا چو ر ملک سے بھاگ گئے ہیں اب عوام پیٹرولیم مافیا کے رحم و کرم پر ہے۔عوام کو کرپٹ مافیا سے نجات دلاکر رہیں گے جے یو ائی کے تمام قائدین کے دامن صاف ہیں اور جے یو ائی کسی نیب اور ریب کے دباو میں نہیں اتی ہم اینٹ سے اینٹ بجانے والے لوگ ہیں حکومت جتنے بھی روڑے اٹکائے ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک عمران خان اور اسکے حواریوں کو گھر بھیج دیں۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر دلاور خان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے ضلعی ناظم عمومی مولانا امانت شاہ حقانی،مفتی سلیم حلیمی،مولانا محمد عاقل انصاری،مولانا قیصر الدین اور دیگر بھی موجود تھے۔مولانا عطا الرحمان نے کہاکہ حکومت جتنا بھی زور لگا دے لیکن ہم ہر حال میں جلسہ کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کردیں۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے ذریعے انہیں پیغام بھیجا ہے کہ ہم آپکو تسلیم کرنے کے لئے تگ ود و کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ احتساب کے اداروں کو اپوزیشن جماعتوں سے انتقام لینے کے لئے متحرک کر دیا گیا ہے۔ہم نیب اور ریب سے ڈرنے والے نہیں ہے۔ہمارا ماضی اور حال دونوں کرپشن سے پاک ہے اب ہمیں ڈرانے کے لئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کو فروخت کرنے کے بعد اب اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی حکومت عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اور قوم کو ان کا اصلی چہرہ سامنے اچکا ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے پاکستان کو پی ٹی ائی نے پورے دنیا میں بدنام کیا ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے دلیرانہ فیصلوں کے باعث ملک بھر کے بڑے بڑے خاندان جے یو ائی میں شمولیت پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے سینیٹر دلاور خان کو جمعیت علما اسلام میں شمولیت کی دعوت بھی دی دریں اثنا سینیٹر دلاور خان نے مردان پہنچنے پر جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمان کا استقبال کیا اور اپنی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -