بنوں، عوام کا احتجاج،بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

بنوں، عوام کا احتجاج،بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (نمائندہ خصوصی)شمالی وزیرستان کے علاقہ سپلگہ کے قبیلے نے میرانشاہ پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی مظاہرین نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اُنہوں نے حکومت سے نئے فیڈر اور بریکرکی منظوری کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرے سے سیاسی پارٹی اتحاد شمالی وزیرستان کے چیئرمین مولانا راشید اللہ,ایم این اے کے ترجمان اسد,جے آئی یوتھ کے صدر ملک امشا د اللہ,ملک اکرام خان,ملک محمد افضل محمد,ملک نذیر,جے آئی یوتھ کے جنرل سیکرٹری رضوان اللہ,خیر اللہ,فدا,ملک حشمت,صدام,شیر اللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان کے علاقہ سپلگہ کی آبادی تیس ہزار ہے زیادہ آبادی کی وجہ سے قبیلے کو بجلی کا مسئلہ درپیش ہے اور قبیلے کو بجلی نہیں مل رہی ہے اتنی سخت سردی میں بجلی نہ ہونا قبیلے کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی لائن کو ڈبل کیا جائے واپڈا کاپرانا سٹا ف کا تبدیل کیا جائے نئے فیڈر اور بریکر کا بندوبست کیا جائے اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کرتے ہوئے احتجاج کو ختم کرکے روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا اور حکومت کو ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دے دی کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر مطالبات تسلیم نہ کئے تو مجبوراً احتجاج کا سلسلہ بڑھائیں گے۔