پشاور میں گیس بحران کی صورتحال جوں کی توں، عوام پریشان 

پشاور میں گیس بحران کی صورتحال جوں کی توں، عوام پریشان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں گیس بحرا ن طمنے کا نام نہیں لے رہا شہر کے متعدد علاقوں میں گیس لوڈدشیڈنگ نے مکینوں کا جینا حرام کر کے رکھ دیا  ہے شہر کے علاقہ سواتی گیٹ،گلبرگ اور گرین ٹاون میں سوئی گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ رات نو بجے سے لیکر صبح تک گیس غائب رہنا معمول بن چکا ہے جس سے امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور سردی کی شدت کے باعث بچے،بورھے اور بیمار بھی متاثر ہونے لگے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج پر مجبور ہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -