پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، پرویز خٹک 

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے، پرویز خٹک 

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مسائل کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک کی زیر صدارت پاک،افغان فرینڈشپ گروپ کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد، خصوصی ایلچی صادق خان شریک ہوئے، اجلاس میں ایف بی آر، وزارت تجارت اور کسٹم کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی،اجلاس میں و زارت داخلہ، ریلوے،خوراک،پورٹ اینڈ شپنگ کے حکام بھی شریک ہوئے، ریلوے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے 8 پراجیکٹ پر کام جاری ہے،ایم ایل ون کو ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے استعمال کیا جائے گا،ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے فروری سے اب تک 28 ٹرینیں چلی ہیں،پشاور سے طورخم کیلئے ایم ایل ون کو سی پیک کے ذریعے چلایا جائے گا، وزارت تجارت حکام نے کہا کہ وزارت تجارت اور افغانستان کے متعلقہ حکام کے مابین مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہونے ہیں، پرویز خٹک نے کہا کہ پاک،افغان تجارت کے حوالے سے تمام تررکاوٹوں کو حل کرنے کیلئے تفصیلی رپورٹ کمیٹی میں پیش کی جائے،پاک،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مسائل کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے۔

پرویز خٹک 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -