صدر پاکستان نے سید جنیدزیدی کو قراقرم یونیورسٹی کے چیئرمین تعیناتی کی منظوری دیدی 

  صدر پاکستان نے سید جنیدزیدی کو قراقرم یونیورسٹی کے چیئرمین تعیناتی کی ...

  

گلگت(پ ر) صدر پاکستان و چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ماہر تعلیم و کامسٹ یونیورسٹی کے بانی ریکٹر اور موجودہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کامسٹ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سینٹ کے نئے چیئرمین تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔جس کاکشمیر آفیئرزاور قراقرم یونیورسٹی نے باقاعدہ  نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔قراقرم یونیورسٹی کے نومنتخب چیئرمین   پروفیسر ڈاکٹر سید محمد جنید زیدی کا پیشہ ورانہ تجربہ مختلف شعبوں میں 50 سال پر محیط ہے۔آئی ٹی منصوبوں کا قیام اور آئی ٹی پالیسیوں کی نشوونما ان کے کیریئر کا سب سے بڑا مرکز بنی ہوئی ہے۔ان کی مہارت میں پروجیکٹ پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، انڈسٹریل انفارمیشن نیٹ ورکنگ، آپریشنز ریسرچ، سسٹم ڈیزائننگ، ٹیکنالوجی پالیسی تجزیہ، ٹیکنالوجی مانیٹرنگ اور پیشن گوئی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہیں۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق نومنتخب چیئرمین سینٹ پروفیسر ڈاکٹرسید جنید زیدی نے 1970 کی دہائی کے آغاز میں پنجاب یونیورسٹی سے طبیعیات اور ریاضی میں دو ماسٹر ڈگری حاصل کیں۔ 1980 کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے برمنگھم، انگلینڈ (برطانیہ) سے آپریشنز ریسرچ میں کامیابی کے ساتھ ایک اور ماسٹر ڈگری حاصل کی اور اس کے بعد وہاں سے نیٹ ورکنگ پر الگورتھم کی اصلاح میں ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق سی آئی آئی ٹی کی قیادت سنبھالنے سے پہلے نومنتخب چیئرمین سینٹ پروفیسر ڈاکٹر سید محمدجنید زیدی نے اقوام متحدہ (یو این) اور حکومت پاکستان میں متعدد نمایاں اعلی عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔ اقوام متحدہ سے وابستگی کے دوران ڈاکٹر جنیدزیدی نے ملائیشین حکومت کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں اور ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی پالیسی تیار کی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -