پشاور، سی سی پی او سے کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں کی کرسمس بارے ملاقات 

پشاور، سی سی پی او سے کرسچن کمیونٹی کے رہنماؤں کی کرسمس بارے ملاقات 

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور بلا تفریق رنگ و نسل اقلیتی برادری کی سکیورٹی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے لا رہی ہے، دیگر مذاہب سے وابستہ افراد کے ساتھ مساوی سلوک اور برتاو سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، ملک و قوم کی ترقی و خدمت میں اقلیتی برادری کا کردار مسلمہ ہے، اقلیتی برادری اور ان کے عبادت گاہوں کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے،مسیحی مذہبی تہوارکرسمس کے لئے تمام مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سیکیورٹی کی خاطر خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیاجائے گا، سکیورٹی پلان کے مطابق مسیحی عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے لیڈیز پولیس، واک تھرو گیٹس اور سنیفر ڈاگزفراہم کئے جائیں گے، شہر کے تمام مسیحی عباد ت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جائے گی،فیصلہ مسیحی اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار سی سی پی او پشاور عباس احسن نے مسیحی رہنماوں پر مشتمل وفد کے ساتھ خصوصی میٹنگ کے دوران کیاتفصیلات کے مطابق سی سی پی او پشاور عبا س احسن سے کرسمس کے حوالے سے مسیحی برادری کے رہنماوں اور نمائندہ وفد نے خصوصی میٹنگ کی ہے،میٹنگ میں کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے رہنماء پرویز اقبال،احسن اقبال،شہزاد، بابو دلدار، بابو یونس اور دیگر نے شر کت کی،اس مو قع پر سی سی پی او پشاور عباس احسن نے کہا کہ پشاور پولیس اقلیتی برادری کے تحفظ سے غافل نہیں اورپشاور میں واقع تمام مسیحی عبادت گاہوں کو آنے والے کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر پشاور میں تمام چرچز کی سکیورٹی کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا جس کے تحت اے ٹی ایس، بی ڈی یو، سنیفر ڈاگز اور لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی جبکہ تمام مسیحی عبادت گاہوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی،سی سی پی او نے مزید کہا کہ شہر میں اضافی ناکہ بندی سپیشل موبائل اور رائیڈرز سکوارڈ گشت کر رہی ہے جبکہ تمام مسیحی عبادت گاہوں کی بی ڈی یو کے ذریعے سویپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ خصوصی عبادات میں شامل مسیحی افراد اور چرچ کی حفاظت کے لئے تین حصار پر مشتمل سکیورٹی لئیر ترتیب دی جائے گی،اس موقع پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے مسیحی عبادت گاہوں اور مذہبی تہواروں کے موقع پر ان کو تحفظ فراہم کرنے پر پشاور پولیس کا خصوصی شکریہ ادا کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -