مسلم لیگ (ن) نواز، شہباز شریف کی قیادت میں متحد، حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: حمزہ شہباز 

  مسلم لیگ (ن) نواز، شہباز شریف کی قیادت میں متحد، حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ...

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے حکمرانوں کی ہزار کوششوں کے باوجود پارٹی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنیوالا ہے، آٹا، چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی مذمت کرتے ہیں، نیک و کاروں نے آٹا چینی میں ملوث لوگوں کو این آر او دے کر راتوں رات ملک سے باہر بجھوا دیا، اڑھائی سال میں ملک کا بیڑہ غرق، معیشت تباہ ک دی گئی۔ آوئے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے،پاکستان اناڑیوں اور کنفیوزڈحکمرانوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے جس کی سزا عوام کاٹ رہے ہیں،نااہلوں کا ٹولہ اپنی ناکامیوں اور نالائقیوں کو چھپانے کیلئے اداروں کے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہاہے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ ن متحد ہے حکمرانوں کو منہ کی کھانا پڑی۔ انشاء اللہ جلد ظلم کی رات ختم اورمسلم لیگ ن کی قیادت میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھنے والی ہے۔ وثوق سے کہتا ہوں تاریخ میں پاکستان کی ڈوبتی معیشت کی جب کہانی لکھی جائیگی تو اس میں نیب عمران نیازی کاگٹھ جوڑ سر فہرست ہو گا۔ میں اپنے مقدمے یا نیب کی گرفتاری کی وجہ سے فکرمند نہیں بلکہ مجھے عام عوام کی فکر ہے، جن کے سینے پر سلیکٹڈ حکمرانوں نے مہنگائی کے زخم لگائے ہیں۔انکا کہنا تھاوزیراعظم کہتے ہیں سب کچھ ٹھیک ہو جائیگا،لیکن مجھے تو دور دور تک کوئی امید کی کرن نظر نہیں آتی۔

حمزہ شہباز

مزید :

پشاورصفحہ آخر -