سیاسی جماعتیں پاکستان بارکونسل کے انتخابات میں مداخلت سے بازرہیں، وکلاء پروفیشنل گروپ 

سیاسی جماعتیں پاکستان بارکونسل کے انتخابات میں مداخلت سے بازرہیں، وکلاء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)وکلاء کے پروفیشنل گروپ کے رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان بار کونسل کے انتخابات میں مداخلت سے باز رہیں، وکلاء پروفیشنل گروپ کے سابق صدود شفقت محمود چوہان،رانا ضیاء عبدالرحمان اور وکلا رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں پہلی بارپاکستان بارکونسل کے انتخابات پراثرانداز ہورہی ہیں، وکلا ء رہنما کے مطابق ارکان کی خریدوفروخت کے لئے دباؤ اور لالچ دیا جارہا ہے، وکلا ء نے زور دیا کہ سیاسی جماعتیں وکلاء کے ادارے کوسیاست کی نذر نہ کریں،وکلاء نے قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کے لئے بہت جدوجہد کی ہے، وکلا ء رہنما نے مطالبہ کیا کہ تمام وکلا ء کی ڈگریوں کی تصدیق کرنے کے ساتھ وکلا ء تنظیموں کے انتخابات میں بائیو میڑک نظام کے تحت کرائے جائیں۔
پروفیشنل گروپ