مدثر قیوم ناہرا کو آج تین  روزہ ریمانڈختم ہونے پر  عدالت پیش کیا جائیگا

مدثر قیوم ناہرا کو آج تین  روزہ ریمانڈختم ہونے پر  عدالت پیش کیا جائیگا

  

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) حاجی مدثر قیوم ناہرا کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا جائیگا، انہیں محکمہ انٹی کر پشن نے 17 دسمبر کو سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور عدالت نے 22 دسمبر تک ان کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا ریمانڈ کے خا تمے پر آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائیگا۔مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما چوہدر ی گلزار احمد باٹھ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکا ں چوہدری غلام صفدر گوجر سابق چیئرمین یونین کونسل مجوچک نے حاجی مدثر قیوم ناہرا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نیازی حکومت احتساب کے نام شرفاء کی پگڑیاں اچھال رہی ہیں حاجی مدثر قیوم ناہرا کی گرفتاری کے وقت چادر اور چاردیواری کی پامالی کی گئی، نا اہل حکمران سیاسی انتقام کیلئے اداروں کو استعمال کر کے ملکی نظام کو تباہ کر رہے ہیں اسکا انہیں حساب دینا ہو گا اور ظلم کی یہ سیاہ رات جلد ختم ہو گی۔

ناہرا، ریمانڈ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -