کشمیری عوام کو دبانے کے لئے وحشیانہ  قوانین میں توسیع کی جارہی ہے،محبوبہ مفتی

کشمیری عوام کو دبانے کے لئے وحشیانہ  قوانین میں توسیع کی جارہی ہے،محبوبہ ...

  

سری نگر (آن لائن) پی ڈی پی کی  صدر محبوبہ مفتی نے  جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے لئے نئی دہلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے ساتھ ہی، یہاں کشمیری عوام کو دبانے کے لئے وحشیانہ قوانین میں توسیع کی جارہی ہے۔ پڈگام کے  علاقہ  چڈورا میں ایک اجتماع سے خطاب  میں کہا کہ کشمیر رہنما  کھبی بھی   بھارت  کو جموں و کشمیر میں اس طرح کے قوانین کے نفاذ کی اجازت نہیں  دینگے  اور تمام محاذوں پر اس طرح کے اقدام کی مزاحمت کی جائی گی۔ انہوں نے کہا "چونکہ ہمارے ڈومیسائل قانون کو ختم کردیا گیا تھا، لہذا نئی دہلی پورے بھارت  سے لوگوں کو لا رہی ہے، جبکہ آئی او او جے کے لوگوں کو بے دخل کیا جارہا ہے۔ انہیں دیوار کی طرف دھکیل دیا گیا ہے اور انہیں سخت اقدامات کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے 

محبوبہ مفتی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -