فنڈز جاری نہ ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی حکومت پر برہم 

فنڈز جاری نہ ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی حکومت پر برہم 

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی فنڈز جاری نہ ہونے پر برہم ہو گئے اورکہا حکومت کیا کررہی ہے، اسمبلی سے پاس کردہ بجٹ کیوں نہیں جاری کیا جا ر ہا؟۔ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا تو پھر اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کر دیاجائے،ان کا کہنا تھا فنا نس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،اسی لئے پی ٹی آ ئی حکومت کا کوئی منصوبہ سامنے نہیں آرہا۔وزیر آباد کارڈ یا لو جی کا منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیاجارہا،کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے، عمران خان نے منصو بے کا افتتاح کیاتھا۔ پرویز الہٰی نے کہا میں نے وزیر اعلی پنجاب کو بھی کہا لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں بنا، بعدازاں انہوں نے معاملہ سپیشل کمیٹی نمبر بارہ کے سپرد کر دیا،جبکہ اس موقع پر وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ایوان کو فنڈز کے جلد اجراء کی یقین دہانی کروائی۔

سپیکر برہم 

مزید :

صفحہ اول -