نیب سے پلی بارگین اور وی آر کرنیوالے سندھ کے نو سرکاری افسران عہدوں سے فارغ

 نیب سے پلی بارگین اور وی آر کرنیوالے سندھ کے نو سرکاری افسران عہدوں سے فارغ

  

 کراچی (این این آئی) سندھ حکومت نے نیب سے پلی بارگین اور وی آر کرنے والے افسران کو عہدے سے ہٹانا شروع کردیا ہے۔سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے دبا کے باعث پلی بارگین اور وی آر کے افسران کی لسٹ طلب کرلی ہے۔ محکمہ بلدیات کے کرپشن کی رقم واپسی کرنے والے نو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عہدوں سے فارغ ہونے والوں میں اٹھارہ گریڈ کے علی شیر جعفری، شریف ناریجو اور کے ایم سی کے شکیل میمن، جبکہ گریڈ سترہ کے منیر منگی، اورنگزیب مگسی منیر خواجہ اور مصطفی میمن شام ہیں۔ سندھ کے تمام محکموں میں پلی بارگین کرنے والے افسران کو عہدے سے فوری ہٹایا جائے گا۔

نیب 

مزید :

صفحہ اول -