ریلی للمہ میں لیبرسٹی پر کام تیزی سے جاری ہے، شوکت علی یوسفزئی 

ریلی للمہ میں لیبرسٹی پر کام تیزی سے جاری ہے، شوکت علی یوسفزئی 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخواہ کے وزیر برائے محنت شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ریگی للمہ پشاور میں لیبر سیٹی بنا رہی ہے جو 2056 فیملی فلیٹس پر مشتمل ہوگا۔ منصوبے پر تقریبا 5093  ملین روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ منصوبہ فروری2021 میں مکمل ہو جائے گا اور عمران خان اس کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔ یہ بات انہوں نے پیر کے روز پشاور میں لیبر سٹی کے قیام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لیبر اکبر خان، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر بلال اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لیبر سیٹی کی تکمیل سے غریب مزدوروں کو بہترین رہائشی سہولیات فراہم ہوگی جہاں ان کو صحت، تعلیم، پانی، بجلی، گیس اور دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات میسر ں ہوگی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت لیبر سیٹی میں تقریبا 600 سے زائد فیملی فلیٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی ماند ہ فلیٹس فروری کے آخر تک مکمل ہو جائیں گے۔ اس ضمن میں  فلیٹس کے لئے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلیٹس کیلئے بجلی اور گیس کی فراہمی بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -