پشاور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان 

پشاور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا کے قومی  اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی خالی نشست این اے 45کرم اور صوبائی اسمبلی کی خالی نشست پی کے 63نوشہرہ پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق 24دسمبر 2020کو ریٹرننگ افیسر ز پبلک نوٹس جار کرینگے جبکہ 25سے 30 دسمبر تک کاغزات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے  اور خالی نشست پر پولنگ 19فروری  2021کو ہوگی۔ 

مزید :

صفحہ اول -