چیف جسٹس ہائیکورٹ کی لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت 

چیف جسٹس ہائیکورٹ کی لاپتہ افراد کے لواحقین کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید نے اٹارنی جنرل آفس کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ لاپتہ افرادبارے درخواستوں کی سماعت کے لئے دوردراعلاقوں سے آنے والے سائلین کوسہولیات میسرکرے اورمقدمات میں پیشرفت بارے انہیں آگاہ رکھیں فاضل چیف جسٹس نے یہ احکامات گذشتہ روز صوبے کے مختلف اضلاع سے پراسرار طورپر لاپتہ ہونے والے شہریوں کی بازیابی کے لئے دائرمختلف رٹ درخواستوں کی سماعت کے دوران جاری کئے فاضل چیف جسٹس نے اس موقع پر قرار دیا کہ  لاپتہ افراد کیسز میں جو لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں ان کی ہر سماعت پر حاضری لازمی نہیں ہوگی لاپتہ افراد کیسز کے لئے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو اٹارنی جنرل آفس سہولت دے۔ چیف جسٹس قیصر رشیداس موقع پر چیف جسٹس قیصر رشید نے عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل کو دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین سے رابطہ نمبر لینے کی ہدایت اورانہیں کہاکہ سائلین سے رابطہ نمبر لیں کیسز میں پیشرفت کے حوالے سے سائلین کو آگاہ کیا کریں اس موقع پر ڈپٹی ٹارجنرل کوہدایت کی کہ وہ سائلین کو کیسز میں پیشرفت کے حوالے سے آگاہی کو یقینی بنائے بعدازاں درخواستوں کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کونوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا۔

مزید :

صفحہ اول -