تیسراٹی 20، پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل 

تیسراٹی 20، پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل 

  

 نیپئر(آئی این پی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج نیپئر میں کھیلا جائے گا۔میزبان کیویز کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ہملٹن سے بذریعہ بس نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر پہنچ گیا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ آخری ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کی کوشش کریں گے بھرپور محنت سے میدان میں اتریں گے مزید کہا کہ سیریزمیں کامیابی کے لئے بہت محنت کی آج میچ میں مزید بہترکھیل پیش کرنا مشن ہے کیوی ٹیم مضبوط حریف ہے عمدہ پرفارمنس سے اس نے سیریز اپنے نام کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -