ٹیسٹ سیریز: 17رکنی سکواڈ کا اعلان: بابر، امام پہلے ٹیسٹ سے باہر
نیپئر(آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے،بابراعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گئے۔بابر اعظم کی عدم موجودگی میں رضوان احمد پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گئے،وہ کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33ویں کپتان ہوں گے،ٹور سلیکشن کمیٹی نے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا،عمران بٹ کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔ بابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے تاحال نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا تاہم پی سی بی کا میڈیکل پینل مسلسل ان دونوں کھلاڑیوں کی انجری کامعائنہ کررہا ہینیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں محمد رضوان (پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان)، سرفراز احمد،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔چھبیس تا تیس دسمبر تک پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا ٹیسٹ تین تا سات جنوری کوکرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کو پاکستان روانہ ہوگا۔