4 روزہ میچ،سپنر یاسر شاہ کی منفرد ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

4 روزہ میچ،سپنر یاسر شاہ کی منفرد ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ کے درمیان چار روزہ کھیل میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی منفرد ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 4 روزہ غیر سرکاری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میٹ ہنری کو آؤٹ کرنے کے بعد 34 سالہ یاسر شاہ نے مزاحیہ انداز میں جشن منایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان شاہینز نے نیوزی لینڈ کے ’اے‘ کو 89 رنز سے شکست دی تھی یاسر شاہ نے کہا کہ میچ جیتنے کی بہت خوشی ہے پوری ٹیم نے عمدہ پرفارمنس سے کامیابی اپنے نام کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -