ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی کئی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار 

ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی کئی وارداتیں، شہریوں سے لاکھوں روپے کی لوٹ مار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور قیمتی اشیاء  سے محروم کر دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق باٹا پور میں عثمان کے گھر گھس کر ڈاکو اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ 50 کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا ء لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ہنجروال میں صفدر کے گھر میں گھس کرڈاکو اسلحہ کے زور پر 8لاکھ 30ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیورات لوٹ کر لئے گئے۔ شادباغ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو محبوب اور فیملی سے 6لاکھ 90 ہزار کی نقدی و زیورات۔ مسلم ٹاؤن سے احسان اور فیملی سے 3لاکھ 15کی نقدی و زیوارات۔ شالیمار سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر داؤد سے 4 لاکھ 45 ہزار۔ساندہ  میں بشارت سے گن پوائنٹ پر 5 لاکھ 60 ہزار نقدی موبائل فون اور ماڈل ٹاؤن سے گن پوائنٹ پر نصیر سے 4 لاکھ 72ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ نامعلوم چور مصطفی ٹاؤن،نصیرآباد،کاہنہ،لاری اڈہ،اچھرہ،وحدت کالونی اور نشتر کالونی سے گاڑیاں جبکہ مصری شاہ،شاہدرہ،شادمان، ملت پارک۔بھاٹی گیٹ اور سول لائن سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔
وارداتیں 

مزید :

علاقائی -