سابق ایم ڈی پیپکو سمیت 10ملزمان کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

  سابق ایم ڈی پیپکو سمیت 10ملزمان کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت نے پیپکو میں 13 ہزار 2 سو 70 ملین کرپشن سکینڈل کیس میں سابق ایم ڈی پیپکو رسول خان محسود سمیت 10ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کئے جانے کے حوالے سے حتمی دلائل بھی طلب کرلئے ہیں،اس کیس میں رسول خان محسود سمیت دیگرتمام ملزمان کی عدالت عالیہ سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں،نیب کی جانب سے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد ریفرنس کی کاپیاں تقسیم کی جا چکی ہیں،دیگر ملزمان میں سہیل اور وجاہت وغیرہ شامل ہیں،نیب ریفرنس میں کہا گیاہے کہ ملزمان نے اختیارات کے ناجا ئز استعمال سے حکومتی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم رسول خان محسود 12-2010 کے درمیان ایم ڈی پیپکو تعینات رہے،تعیناتی کے دوران ملزمان کیجانب سے ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں حکومتی خزانے کو 13 ہزار 2 سو 70 ملین کا نقصان پہنچایا گیا،دوران تفتیش ملزمان کی جانب سے ٹرانسفارمرز کی خریداری کی مد میں کاغذات میں ردوبدل کی گئی،کئی گنا زیادہ مالیت کا ٹینڈر پاس کروایا، نیب لاہور کی جانب سے 2015 ء میں ملزمان کے خلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں داخل کیا گیا۔ 

سابق ایم ڈی پیپکو

مزید :

علاقائی -