فواد حسن فوادکیخلاف اثاثہ جات کیس، گواہان کا ریکارڈ12جنوری تک طلب

   فواد حسن فوادکیخلاف اثاثہ جات کیس، گواہان کا ریکارڈ12جنوری تک طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد، ان کے اہلخانہ کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 12جنوری 2022ء تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کا ریکارڈ طلب کر لیاہے، احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس کی سماعت کی،نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ اورملزم فواد حسن فواد عدالت میں پیش ہوئے،گزشتہ روز استغاثہ کے تین دو گو ا ہوں نے اپنے بیانات بھی قلمبند کروائے۔ نیب کی جانب سے فواد حسن فواد پر 4 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ 26 ہزار 904 روپے غیر قانونی طور پر ا ثا ثہ جات بنانے کا الزام عائد ہے۔

 فواد حسن فواد

مزید :

علاقائی -