وراثت سے محرومی پر معذور چھوٹابھائی بڑے بھائی کیخلاف سول کورٹ پہنچ گیا 

  وراثت سے محرومی پر معذور چھوٹابھائی بڑے بھائی کیخلاف سول کورٹ پہنچ گیا 

  

لاہور(نامہ نگار)بڑے بھائی نے والد کی وراثت سے محروم کر دیا،دونوں ہاتھوں سے معذور سائل انصاف کیلئے سول کورٹ پہنچ گیا،درخواست گزارمحمود الحسن نے اپنے بڑے بھائی محبوب الحسن کیخلاف دائر درخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ 10سال قبل میں ٹرین حادثہ میں دونوں ہاتھوں سے معذور ہو گیا، میرے والد عبد الرشید کا جیولری کا کاروبار اور کروڑوں کی جائیداد تھی،ریلوے لاریکس کالونی والٹن میں والد کے دو مکان تھے، ریلوے لاریکس کالونی میں پانچ مرلہ اور دس مرلہ کے مکان تھے، بھائی نے مجھے صرف تین لاکھ روپے دے کر منہ بند کرنے کا کہا، عدالت سے استدعاہے درخواست گزار کوبھائی سے والد کی وارثت کا حصہ دلوایاجائے۔

وراثت سے محروم

مزید :

علاقائی -