نجی بینک کے سابق ڈائریکٹر سمیت 2افسروں کو سزائیں 

  نجی بینک کے سابق ڈائریکٹر سمیت 2افسروں کو سزائیں 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نجی بینک کے سابق ڈائریکٹر سمیت دو افسروں کو سزا ئیں سنادیں،احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے سابق ڈائر یکٹر یونائٹیڈ بروکریج لمیٹڈ فارکس ریفرنس میں ملوث مجرم عدنان قیوم کو 7سال قید اور 30لاکھ روپے جرمانہ جبکہ شریک ملزم سلمان فاروق کو 7سال قید اور 42 لاکھ رو پے جرمانہ کی سزا سنائی ہے، ملزمان کے خلاف نیب پراسیکیوٹر اسد اللہ ملک نے دلائل اور گواہان کو پیش کیا،نیب ریفرنس کے مطابق ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے 2007 ء میں ریفرنس بنایا گیا تھا،ملزمان کے فراڈ اور جعل سازی کا الزام عائد تھاملزمان نے نجی بینک میں کرپشن اور گھپلا کرکے لوگوں سے رقم کے عوض کروڑوں روپے کا فراڈ کیا۔

سابق بنک  ڈائریکٹر

مزید :

علاقائی -