قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی 

   قومی کرکٹر بابر اعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے قومی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن محمد نعمان نعیم کی رخصت کے باعث درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی،پچھی تاریخ سماعت پرخاتون درخواست گزارحمیزہ مختار کے وکیل نے عدالت سے تیاری کے لئے وقت کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیاتھا۔بابر اعظم کے وکیل کا کہناتھا کہ 2016 ء میں خاتون نے بلیک میل کرنا شروع کیا جس پر پولیس نے تحقیقات کیں اور بابر اعظم کو بے قصور قرار دیتے ہوئے پولیس افسران نے مقدمہ درج نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست داخل دفتر کردی، نیوزی لینڈ میں بابر اعظم اس کیس کی وجہ سے پریشان ہے اور پریشر میں ہے، درخواست کو مسترد کی جائے۔
 بابر اعظم 

مزید :

علاقائی -