شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پروکلاء سے حتمی دلائل طلب 

  شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست پروکلاء سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست میں وکلاء سے حتمی دلائل طلب کرلئے ہیں، احتسا ب عدالت کے جج جواد الحسن نے درخواست پر سماعت کی،نصرت شہباز اور حمزہ شہبار کے وکیل نے بتایا عدالت کااثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں،عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کوکالعدم قراردے،عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے 14 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء سے حتمی دلائل طلب کر لئے،درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں شہبازشریف فیملی کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔
شہباز شریف فیملی 

مزید :

علاقائی -