شہداء پولیس کی فیملیز میں 70 لاکھ سے زائد مالیت کے سکالرشپ چیکس تقسیم 

 شہداء پولیس کی فیملیز میں 70 لاکھ سے زائد مالیت کے سکالرشپ چیکس تقسیم 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس ایس پی ایڈمن لاہور عثمان اعجاز باجوہ نے شہداء پولیس کی فیملیز میں چیکس تقسیم کر دیے۔ایس ایس پی ایڈمن نے مجموعی طور پر 70 لاکھ سے زائد مالیت کے سکالرشپ چیکس تقسیم کئے۔ چیک لینے والوں میں شہید اے ایس آئی غلام مصطفیٰ کے بچوں کو 7 لاکھ سے زائد مالیت کا چیک،شہید سب انسپکٹر تجمل کے بیٹے کو 5 لاکھ 69 ہزار مالیت کا چیک،شہید ہیڈ کانسٹیبل شبیر کے بیٹے کو 2 لاکھ 96 ہزار مالیت کا چیک دیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عثمان باجوہ کا کہنا تھاکہ شہداء پولیس اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جارہا ہے۔اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مکمل مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو لاہور پولیس کا سلام پیش کرتا ہوں۔ان کامزید کہنا تھا کہ شہداء پولیس قوم و ملت کی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں۔لاہور پولیس اپنے شہداء سے مکمل تعاون کئے ہوئے ہے۔ ہمارے شہداء، ہمارا مان ہیں۔

 چیکس تقسیم 

مزید :

علاقائی -