احد چیمہ کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات،نیب کا ضمنی ریفرنس دائر

   احد چیمہ کیخلاف آمدنی سے زائد اثاثہ جات،نیب کا ضمنی ریفرنس دائر

  

لاہور(نامہ نگار)نیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف 55 کروڑ روپے ا ور ایک لاکھ 45 ہزار ڈالرز آمدنی سے زائد اثاثہ جات کا ضمنی ریفرنس دائر کر دیاگیاہے،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری کے روبرو نیب تفتیشی ٹیم اور پراسیکیوٹر ملک اسد اللہ کی جانب سے یہ اثاثہ جات کیس کا ریفرنس دائر کیا گیاہے،نیب پراسیکیوٹر نے 55 کروڑ اور ایک لاکھ 45 ہزار ڈالرز آمدنی سے زائد اثاثہ جات کا ضمنی ریفرنس دائر دائر کیاہے،ریفرنس کے مطابق احد چیمہ اور انکی فیملی کے خلاف 55 کروڑ روپے اور ڈالرز شامل ہیں جو ان کی آمدنی سے زائد ہیں،اس کے عوض ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ملزم کاٹرائل عدالت میں چل رہا ہے،  عدالت نے مقدمہ کے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لئے 4جنوری کو طلب کرتے ہوئے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی  ہے۔

 احد چیمہ/ ریفرنس

مزید :

علاقائی -