فراڈ کیس، ملزموں کی بریت اپیل پروکلاء 13 جنوری کودلائل کیلئے طلب

 فراڈ کیس، ملزموں کی بریت اپیل پروکلاء 13 جنوری کودلائل کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں چیئرمین نیب اور ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر فراڈ کیس میں ملوث ملزمہ طیبہ گل اور فاروق نول کیس میں ملزموں کی جانب سے بریت کی درخواست پروکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے کیس پر سماعت کی، ملز مان محمد فاروق اور اس کی اہلیہ طیبہ کو عدالت نے بطور ریفرنس طلب کر رکھا تھا،نیب کی جانب سے میاں بیوی کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جس میں کہا گیاہے کہ ملزم فاروق اور اس کی اہلیہ طیبہ لوگوں کو کاروباری تعلقات کے عوض نیب اور حساس اداروں کے نام پر لوٹتے ہیں، ملزمان سستے بلڈوزر دلانے کے نام پر لوگوں سے پیسے بٹورتے رہے،ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیاہے۔

 فراڈ کیس 

مزید :

علاقائی -