پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتی کیس، 2ملزموں کی حاضری معافی اپیل منظور

 پنجاب یونیورسٹی غیر قانونی بھرتی کیس، 2ملزموں کی حاضری معافی اپیل منظور

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس میں ملوث ملزمان ڈاکٹر حسن مبین عالم اور عبدالخالق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں کو دوبارہ طلب کرلیا،سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر ملزمان عدالت کے روبر و پیش ہوئے،عدالت کے روبرو ملزمان نے حاضری مکمل کروائی جبکہ نیب کے گواہ بھی عدالت میں پیش،نیب ریفرنس میں کہا گیاہے کہ مجاہد کامران نے خلاف قانون 454 افراد کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا، مجاہد کامران نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بھرتیاں کیں، مجاہد کامران نے بوگس ڈگری ہولڈرز اور ناتجربہ کار افراد بھرتی کئے۔

 غیر قانونی بھرتی 

مزید :

علاقائی -