کینال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں،سی ٹی او

     کینال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں،سی ٹی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مختلف ٹریفک سیکٹرز کے سرپرائز وزٹس کرکے کینال روڈ انڈرپاسسز پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ روکنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کینال روڈ، مغلپورہ، دھرم پورہ، پل نہر مال روڈ کا وزٹ کیا۔ سی ٹی او نے ناقص انتظامات پر بیٹ آفیسر اور پوائنٹ ڈیوٹی وارڈنز کی سرزنش اور ڈیوٹی کی بجائے گاڑی میں بیٹھنے پر وارڈن کی سرزنش کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کینال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کے مزید بہتر انتظامات کئے جائیں۔سید حمادعابد نے سیکٹرز میں لین لائن، ہیلمٹ اور کم عمر ڈرائیورز کی آگاہی مہم کا جائزہ بھی لیا۔ان کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ آفیسرز آگاہی کیلئے پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کریں۔سرکل انچارجز کو ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی، بے ہنگم ٹریفک درست کریں۔ رانگ پارکنگ، تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے سڑکوں کو حسن ماند پڑتا جارہا ہے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور بے ہنگم ٹریفک پر متعلقہ سیکٹر اور سرکل انچارج ذمہ دار ہوگا۔تجاوزات نہ ہٹانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کارروائی کریں۔ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

سی ٹی او

مزید :

علاقائی -