انسداد پولیو مہم میں ورکز کو پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کررہی ہے، ڈی آئی جی آپریشنز

انسداد پولیو مہم میں ورکز کو پولیس بھرپور سکیورٹی فراہم کررہی ہے، ڈی آئی جی ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں 14دسمبر سے22دسمبر تک جاری انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکز کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لاہور پولیس کی طرف سے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر کی87 یونین کونسلز میں 1117 پولیو ٹیموں کوسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے 1400سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سے انجام دے رہے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس کے تھانوں کی موٹر سائیکلز اورگاڑیاں بھی پولیو مہم کے دوران پٹرولنگ پر مامور ہیں۔مجموعی طور پر 324 موٹرسائیکل پٹرولنگ اور 54 موبائل ٹیمیں ڈیوٹی دے رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں بھی تمام متعلقہ یونین کونسلز میں موثر پٹرولنگ یقینی بنارہی ہیں۔ 

انسداد پولیو مہم 

مزید :

علاقائی -