پولیس کی ستمبر سے جاری خصوصی مہم کے دوران ابتک  1206پیشہ ور بھکاری گرفتار

پولیس کی ستمبر سے جاری خصوصی مہم کے دوران ابتک  1206پیشہ ور بھکاری گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) لاہور پولیس آپریشنز ونگ پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف03ستمبر سے جاری مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بھرپور کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔گداگروں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ابتک  1206پیشہ ور بھکاری گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں 620 مقدمات درج کئے گئے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق خان نے بتایا کہ سٹی ڈویژن پولیس نے166،سول لائنزڈویژن215،ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے225،اقبال ٹاؤن ڈویژن156،کینٹ ڈویژن172جبکہ صدر ڈویژن نے275 گداگروں کوگرفتار کیا۔گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں 578مرد،629 خواتین اور02 خواجہ سراء شامل ہیں۔کارروائی کے دوران شاہراؤں پر بھیک مانگنے والے 226بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے کہا کہ بھکاریوں کیخلاف پولیس،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور سوشل ویلفیئرز کی مشترکہ ٹیمیں کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔

پیشہ ور بھکاری 

مزید :

علاقائی -