ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس افسران و جوانوں کے لئے ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری آئی کیمپ کا انعقاد ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک جمیل ظفر کی زیر نگرانی لاہور پولیس اورایک نجی فلاحی ادارے گرین لائن آئی کلب کے اشتراک سے کیا گیا۔جمیل ظفر نے پولیس افسران و جوانوں کے آئی چیک اپ کے عمل،نظر کے چشموں، ادویات و دیگر سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شاہد ریاض، آر آئی لائن بشیر سبحانی، لائن آفیسر محمد شاہد، گرین آئی لائنز کلب کے عہدیداران خلیل احمد ملک اور شہزاد وزیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔فری آئی کیمپ میں نظر کمزور پائے جانے والے 230 افسران و جوانوں میں نظر کے چشمے مفت تقسیم کیے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹر جمل ظفر نے فلاحی ادارے کی طرف سے پولیس افسران و جوانوں کے لئے مفت آئی کیمپ کے انعقاد،چیک اپ و دیگر سہولیات کو سراہا۔

اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے کہاکہ پولیس ملازمین کی میڈیکل فٹنس اور صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ ہمارا فوکس ہے۔خاص طور پرپولیس ڈرائیورز، ناکوں اور بلند مقامات پر تعینات سنائپرز کے لئے نظر کی سو فیصد درستگی انتہائی ضروری ہے۔

فری آئی کیمپ

مزید :

علاقائی -