تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،انور خان

تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں،انور خان

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر مال ملک محمد انور خان سے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے ایک چھ رکنی وفد نے  ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر ملک محمد انور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس سے تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد اور صنعتوں کیلئے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی بہتری سے معیشت کا پہیہ چلے گا اور عام آدمی کو روزگار فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر ملک محمد انور نے مزید کہا کہ تعمیراتی شعبہ کیلئے اعلان کردہ پیکیج سے ساٹھ سے زائد صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

 اور ملکی معاشی صورتحال بہتر ہوگی۔ ملک محمد انور خان نے وفد کو بتایا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے پیش نظر بھٹہ انڈسٹری کیلئے بین الاقوامی معیار کی جدید ٹیکنالوجی کے نفاذ کیلئے ماڈرن ریفارمز متعارف کروا رہی ہے تاکہ بھٹہ کی صنعت چلتی رہے اور ماحول بھی صاف رہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -