حصول پاکستان کا اصل مقصد نظام مصطفیؐ ہے،زوار بہادر

حصول پاکستان کا اصل مقصد نظام مصطفیؐ ہے،زوار بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان کے زیر اہتمام ”امام نورانی سیمینار“ جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ میں زیرصدارت حافظ نصیر احمد نورانی منعقد ہوا۔ سیمینار میں حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی صدیقی، محافظ ناموس رسالت علامہ خادم حسین رضوی،امام نورانی کے قریبی ساتھی مفتی جمیل احمد نعیمی اورتحریک نظام مصطفےٰؐ کے سپاہی ملک بشیر احمد نظامی کو ملک میں تحفظ ختم نبوت،تحفظ ناموس رسالت اور مقام مصطفےٰ ؐاور نفاذ نظام مصطفےٰؐ کے لئے ان قائدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ سیمینار سے علامہ قاری محمد زوار بہادر، پروفیسرڈاکٹر جاوید اعوان،مفتی تصدق حسین،پیر منیر احمد قادری، قاری لیاقت علی رضوی، صاحبزادہ محمد حسن نظامی، مولانا سرفراز قادری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔سیمینار میں مولانا محمد سلیم اعوان، رشید احمد رضوی، صاحبزادہ محمد عمر نقشبندی،مہر محمد ارشد،مفتی جمیل رضوی،مولانا حاجی شوکت علی،پیر غلام رسول نقشبندی،قاری خلیل مہروی،مفتی سلیمان قادری، مولانا قاری مختاراحمد، مولانا محمد اعظم قادری،قاری نصیر احمد اور دیگر علماء ومشائخ کے علاوہ عوام اہلسنت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا پاکستان کے حصول کا اصل مقصد نفاذ نظام مصطفےٰﷺہے یہ ملک ہمارے بزرگوں نے ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے حاصل کیا تھا۔

 اور رہمارے لاکھوں بزرگوں کاخون اس کی بنیادوں میں موجود ہے مگر اس وقت ملک میں سیاسی افراتفری سے وطن کی سلامتی کو نقصان کا خدشہ ہے ان حالات میں جبکہ دشمن کی افواج ہماری سرحدوں پر حملے کی تیاری کررہی ہیں ہمارے سیاستدان آپس میں دست وگریبان ہیں سب سیاستدانوں کو ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفاد کو اہمیت دینی چاہیے امام شاہ احمد نورانی کا مشن نظام مصطفےٰﷺ کا نفاذ اور پاکستان کی سا لمیت، تحفظ،اسلام کی سربلندی،کشمیر کی اور فلسطین کی آزادی تھا۔ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ استعماری اور سامراجی قوتوں کو للکارااور ان کی سازشوں کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عالم اسلام میں ٹوٹ پھوٹ اور افراتفری کا شکار ہے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے ساتھی ممالک پاکستان کی ان کے لئے خدمات کو فراموش کر کے ہمارے دشمن بھارت کی گود میں جا بیٹھے ہیں، حجاز مقدس حرمین طیبین سے اسلامی دنیا کی محبت تمام چیزوں سے بالاتراوراصل ایمان ہے ہم مکہ مکرمہ اور مدینۃالمنورہ کی حفاظت اپنی جانوں سے بڑھ کر کریں گے۔حافظ نصیر احمد نورانی نے کہا کہآج بھی اگر رسول اللہﷺ کا نظام رحمت اس ملک میں نافذکردیا جائے تو ملک و قوم کی تمام مشکلات حل ہو جائیں گی اور وطن عزیز زندہ قوموں میں شامل ہو جائے گا۔ دیگر مقررین نے نے کہا کہ حضرت علامہ امام شاہ احمد نورانی نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے لئے ملک کے لئے 73ء کا آئین بنانے کے علاوہ وطن عزیز کے لئے بے پناہ خدمات سرانجام دیں۔قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلواناان کا عظیم کارنامہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -