کنٹریکٹ اساتذہ کو فوری مستقل کیا جائے،خورشید احمد

    کنٹریکٹ اساتذہ کو فوری مستقل کیا جائے،خورشید احمد

  

  لاہو(پ ر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز(رجسٹرڈ) نے وزیراعظم اور  وزیراعلیٰ پنجاب سے پْرزور مطالبہ کیا کہ صوبہ  کے کنٹریکٹ پر تعینات اساتذہ کو فوری مستقل کر دیا جائے - اساتذہ قوم کے معمار ہیں اْن کی حق رسی حکومت کا آئینی و قانونی فرض ہے جبکہ اْنہیں جائز مطالبات کے حق میں حکومت نے مذاکرات کی بجائے اسلام آباد میں اْن کے اجتماع پر تشدد کیا گیا اور اْن کی گرفتاریاں کی گئی ہیں، بختیار لیبر ہال میں فیڈریشن کے اہم اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے یہ مطالبات وزیراعظم اور  وزیراعلیٰ سے کئے گئے اجلاس میں ایک اور قرار داد کے ذریعے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی توجہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیبر قوانین بمعہ فیکٹریز ایکٹ، کان کنی ایکٹ، کم ازکم اْجرت آرڈیننس، سوشل سیکورٹی آرڈیننس پردلائی گئی۔اجلاس میں خورشیداحمد جنرل سیکرٹری فیڈریشن، اکبر علی خان، خوشی محمدکھوکھر، اْسامہ طارق،حسن منیر بھٹی، صلاح الدین ایوبی، نوشیر خان نے خطاب کیا-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -