عالمی امن کیلئے تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے،حسین محی الدین

عالمی امن کیلئے تمام مذاہب کا احترام ضروری ہے،حسین محی الدین

  

لاہور (پ ر) مسیحی برادری کے ساتھااظہار یکجہتی کے لیے ڈیپارٹمنٹ آف ریلجن اینڈ فلاسفی منہاج یونیورسٹی لاہور اور ڈائریکٹوریٹ آف انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تعاون سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں کرسمس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کرسمس تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ اف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عیسائی برادری کوکرسمس کی مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور بھائی چارے کے لیے تمام مذاہب عالم کا احترام لازمی ہے۔ عیسائیت،اسلام اور یہودیت کا جوہر امن و سلامتی ہے۔تینوں مذاہب کے درمیان آپس میں ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کوششیں جاری رکھنا وقت کہ ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسرڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیشہ اپنی تصانیف میں بین المذاہب مکالمہ اور مختلف ثقافتوں، تہذیبوں اور عقائد کے درمیان افہام و تفہیم اور رواداری کا درس دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ترقی آپس میں امن و محبت اور اور دوسرے مذاہب کے احترام سے مشروط ہے ۔وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے تقریب میں  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس تہوار  یسوع مسیح کی یوم پیدائش کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کو مناتے ہوئے  یسوع مسیح کے امن، محبت اور ہم آہنگی کے پیغام کو یاد رکھنا ضروری ہے۔ انٹر فیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے کہا کہ جو لوگ اپنے مذاہب کے نام کا غلط استعمال کرتے ہوئے دنیامیں نفرت اور فساد پھیلاتے ہیں یہی لوگ انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ان شر پسند عناصر کی وجہ سے مختلف مذاہب کے لوگوں کے درمیان باہمی محبت اور  رشتوں کے بندھن کو نقصان پہنچا ہے۔ ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف ریلجن اینڈ فلاسفی ڈاکٹر ہرمن روبرگ نے کرسمس تقریب میں شریک مہمانان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس پوری دنیا میں جوش و ولولے کے ساتھ منایا جانے والا ایک  اہم تہوار ہے۔ اس پروگرام کا مقصد امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔تقریب میں لاہور کیتھولک چرچ کے ڈائیسیس ڈاکٹر آرچ بشپ سیبسٹین شاہ  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائبل کا اصل پیغام یہ ہے کہ ہمیں اپنوں سمیت دشمنوں سے بھی پیار اور محبت سے پیش آناچاہئے۔بشپ عرفان جمیل نے تقریب  میں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ منافقت، افراتفری اور ایک دوسرے پر الزام تراشی سے بچنے کے لئے محبت اور امن و آشتی کو پھیلانا ضروری ہے۔ڈاکٹر ماجد ہابیل، ماڈریٹر پریسبیٹیرین چرچ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری  نے ہمیشہ اپنے ملفوظات میں مذہبی رواداری  اورخدا اور اس کی الوہیت کے پیغام کو بڑھانے کے لئے بہترین کردار ادا کیا ہے۔۔ تقریب کے اختتام پر کرسمس کا کیک کاٹا گیا اور  مخلوق خدا کو کرونا وائرس اور دیگر آسمانی آفات سے بچاؤ کے لیے اللہ پاک کے حضور خصوصی دعا کی گئی۔بعد ازاں منہاج یونیورسٹی لاہور کے مسیحی ملازمین میں نقد انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -